11 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہےکہ علاقائي ملکوں کو اسلامی بیداری کی تحریک کو ہائي جیک کرنے کی تسلط پسند طاقتوں کی سازشوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

ابنا: ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج انقرہ میں ترک وزیر خارجہ داود اوغلو کےساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اسلامی بیداری کو منحرف کرنے کی مغرب کی سازشوں کامقابلہ کرنے کے لئے علاقے کی قوموں اورحکومتوں کو بیدار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ترک وزیر خارجہ سے ملاقات میں ایران اور ترکی کے روبہ پیشرفت اقتصادی سیاسی اور ثقافتی تعلقات اور ان شعبوں میں مزید تعاون کے سلسلےمیں گفتگو ہوئي۔ اس پریس کانفرس میں داؤد اوغلو نے بھی کہا کہ ایران اور ترکی کے صلاح و مشوروں سے علاقے کے مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے اور دوطرفہ تعلقات میں فروغ آتا ہے۔ڈاکٹر لاریجانی ترکی کے دورے پرہیں وہ گذشتہ روز انقرہ پہنچے تھے۔........

/169